یلاپور28؍جون (ایس او نیوز)شہر کے بس اسٹانڈ کے قریب ایک مقام پر جسم فروشی کاکاروبار چلانے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس سب انسپکٹر ڈاکٹر منجوناتھ نائک کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی جسم فروشی کے لئے استعمال کی جانے والی نوجوان لڑکی کو رہا کروادیا۔
گرفتار شدہ شخص کا نام امیت انجنئیا گبّور بتایا جاتا ہے جو کہ جنتا کالونی منچے کیری کا رہنے والا ہے۔ملزم کے پاس سے 300روپے نقد اور دو موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔ یلاپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔